نئى دہلى، 23 دسمبر (يو اين آئى) کانگريس نے آج کہاکہ وہ جموں و کشمير ميں پيپلز ڈيموکريٹک پارٹى (پى ڈى پى) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لئے تيار ہے مگر اس کے لئے پى ڈى پى کو پہل کرنى چاہئے۔
کانگريس کے ترجمان اجے کمار نے آج يہاں جموں و کشمير اور
جھارکھنڈ اسمبلى انتخابات کے نتائج کے سلسلے ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ کانگريس جموں و کشمير ميں پہلے بھى پى ڈى پى کے ساتھ حکومت ميں شامل رہ چکى ہے۔ اسے اس بار بھى پى ڈى پى کے ساتھ جانے ميں کوئى پريشانى نہيں ہے۔ ليکن اس کے لئے پى ڈى پى کو فيصلہ کرنا ہوگا۔